ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایڈی یورپا، سد ھاکر کی مداخلت۔ نیٹ کا دوبارہ امتحان دینے والی طالبہ تنوجہ ہوئی پاس

ایڈی یورپا، سد ھاکر کی مداخلت۔ نیٹ کا دوبارہ امتحان دینے والی طالبہ تنوجہ ہوئی پاس

Mon, 19 Oct 2020 13:35:10    S.O. News Service

بنگلورو،19؍اکتوبر(ایس او نیوز) کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا اور وزیر صحت ڈاکٹر کے سدھاکر کی مداخلت کے بعد نیٹ کا دوبارہ امتحان دینے والی میڈیکل کی طالبہ تنوجہ کرگوڈا نے کُل 720 میں سے 586 نمبر لاکر امتحان پاس کرلیا ہے۔

سرکاری ریلیز کے مطابق ایڈی یورپا اور مسٹر سدھاکر نے تنوجہ کے سوشل میڈیا پوسٹ کے سامنے آنے کے بعد مداخلت کرتے ہوئے افسران سے طالبہ کو امتحان دینے کی اجازت دینے کے لئے کہا۔ اس کے بعد نوودیا ودیالیہ کا یہ طالبہ بسون گڈی سنٹر میں امتحان دینے میں کامیاب رہی۔مسٹر یدیورپا کے آبائی علاقے شکاری پور کی رہنے والی تنوجہ ایک کسان کی بیٹی ہیں۔ تنوجہ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے سبب نیٹ کا امتحان نہیں دے پائی تھیں۔ اس کے بعد وہ کووڈ۔19پابندیوں اور کچھ تکنیکی دشواریوں کی وجہ سے نیٹ کے دوبارہ امتحان کے لئے درخواست دینے سے قاصر رہیں۔

ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ”کچھ تکنیکی وجوہات اور کووڈ پابندیوں کی وجہ سے وہ (تنوجہ) وقت پر اپنے دستاویزات نہیں بھیج سکیں ”۔امتحان نہ دے پانے کی حالت میں تھی، جس کے بارے میں انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا۔اس کے بعد ایڈی یورپا اور مسٹر سدھاکر نے فوری مداخلت کی اور حکام سے بات کی اور تنوجہ کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دینے کے لئے کہا۔بیان میں تنوجہ کے حوالے سے کہا گیا ہے ”میرا مقصد سرجن بن کر معاشرے کی خدمت کرنا ہے۔ میں نے بغیر کسی تناؤ کے امتحان دیا۔ میں وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت کی مشکور ہوں“۔


Share: